چھائونیوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حکومتی  تیاریاں

وزارت دفاع نے سمری  وفاقی کابینہ کو ارسال کردی،۔ کابینہ کا اجلاس منگل کوہوگا

اسلام آباد(ویب  نیوز)وزارت دفاع نے  چھائونی کے علاقوں میں بلدیاتی  انتخابات کیلئے تیاری شروع کردی،منظوری کیلئے سمری  وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی۔ وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس 26جنوری کو طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق  وزارت دفاع نے کابینہ کو سمری ارسال کی ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی  انتخابات  کرانے کیلئے  سمری کی منظوری دی جائے اور اس ضمن میں الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے درخواست کی جائے۔ کابینہ کا اجلاس منگل کوہوگا ۔ وزارت دفاع کی سمری سمیت 17نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ نادرا اکائونٹس، کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت۔ ادارہ جاتی اصلاحات، ای سی سی  کے فیصلوں سمیت اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل  نو کی منظوری دی جائے گی۔ رواں مالی سال کیلئے  نادرا حسابات کی جانچ پڑتال اور کرونا ویکسین کی  ریٹیل قیمت کے تعین کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔