چھتیس گڑھ میں نکسلی باغیوں کے حملے میں بھارتی فورسز کے22 جوان ہلاک
بھارتی فورسز اہلکار جھڑپ والی جگہ سے 10 اہلکاروں کی لاشیں اٹھانے میں ناکام

نئی دہلی(ویب نیوز )  بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسلی باغیوں کے حملے میں بھارتی فورسز کے22 جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔چھتیس گڑھ کے

سکما اور بیجاپور سرحد پر واقع ٹیکل گوڑا کے پاس نکسلیوں کے ساتھ تصادم میں  فورسز اہلکار مارے گئے۔ بھارتی ٹی  وی کے مطابق  فورسز اہلکار جھڑپ والی جگہ سے 10 اہلکاروں کی لاشیں اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔ ٹی وی کے مطابق  ہفتہ کو ہوئے اس تصادم میں پہلے پانچ جوانون کے مارے جانے کی  اطلاع آئی تھی جبکہ 21 لاپتہ تھے ۔۔ تصادم کے 24 گھنٹوں کے بعد بھی ابھی تک پولیس کی ٹیم  موقع پر نہیں پہنچی ہے ۔  بھارتی ٹی وی  ٹیم تصادم والی جگہ پہنچی تو ایک  درخت کے پاس چھ جوانوں کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں ۔ وہیں تھوڑی دور پر مزید تین جوانوں کی لاشیں تھیں اور پاس میں ہی موجود ایک گھر کے نزدیک اور ایک جوان کی لاش پڑی تھی ۔ پولیس کے مطابق  24 جوانوں میں سے 7  شدید زخمیوں کو رائے پور بھیجا گیا ہے۔ جنگلات میں پہاڑیوں سے گھرے علاقے میں ہیلی کاپٹر سے  زخمیوں کو رائے پور بھیج دیا گیا تھا۔کے پی آئی  کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تصادم بیجا پور اور سکما ضلع کی سرحد پر ترریم علاقے کے جنگلوں میں ہوا۔ پولیس کے سینئر افسر نے ا یک باغی  کی لاش برآمد ہونے کا دعوی کیا ہے ۔