اسلام آباد(آن لائن)
چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی جانب سے لکھے گئے عدالتی ترانے کا ایران نے فارسی زبان میں ترجمہ کرلیا‘ ایرانی سپریم کورٹ کے ممبر اور اٹارنی جنرل آفس کے سربراہ سرمی نے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ ان کی طرف سے لکھے گئے ترانے کا فارسی زبان میں ترجمہ کرلیا گیا ہے اور ترجمہ کی کاپی بھی آپ کو ارسال کی گئی ہے۔ سرمی نے چیف جسٹس کی جانب سے لکھے گئے ترانے میں انصاف کی فراہمی کے مقصد کی تعریف کی ہے۔ یاد رہے کہ حجتہ الاسلام والمسلمین کے راہنماء مرتضوی مغدام کی سربراہی میں وفد نے 2013ء میں ہونے والی عالمی عدالتی کانفرنس میں شرکت کی تھی اور عدالتی ترانے کی تعریف کی تھی اور اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ اس کا فارسی میں ترجمہ کیا جائے گا۔