کراچی:چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد کا کرک میں مندر نذر آتش کرنے کا نوٹس

چیف سیکریٹری اور آئی جی کے پی کے کو نوٹس جاری ۔سپریم کورٹ نے مندر کا دورہ کرکے چار جنوری تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی

کراچی(ویب ڈیسک )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کرک میں مندر نذر آتش کرنے کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے مندر پر حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی کے پی کے کو نوٹس جاری کردیئے۔ سپریم کورٹ نے مندر کا دورہ کرکے چار جنوری تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ اس سے قبل سپریم کورٹ کے باہر ہندو کمیونٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر ہندو کمیونٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ہندو کمیونٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ مندروں کی بے حرمتی بند کی جائے ، ٹیری مندر کو مسمار کردیا گیا، سپریم کورٹ کی جانب سے مندر کے حق میں فیصلہ دیا گیا تھا ، سپریم کورٹ کے فیصلوں کو عزت دی جائے۔ علاوہ ازیں ایم این اے رمیش کمار کی جانب سے رجسٹری میں چیف جسٹس سے ملاقات بھی کی گئی۔ چیف جسٹس کو واقعہ سے متعلق رمیش کمار نے آگاہ کیا۔ دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کرک میں مندر نذر آتش کرنے کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے مندر پر حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی کے پی کے کو نوٹس جاری کردیئے۔ سپریم کورٹ نے مندر کا دورہ کرکے چار جنوری تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ معاملہ سماعت کیلئے پانچ جنوری کو مقرر کردیا گیا ہے۔