چینی کے نظام اور ترسیل کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اشیاء ضروریہ کی سستے داموں فراہمی یقینی بنارہے،عثمان بزدار

گر مافیاز کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا ، شہزاد اکبر

کوئی بھی فیکٹری ڈیلر ہول سیل ڈیلر2.5 میٹرک ٹن سے زیادہ چینی سٹور نہیںکرسکے گا،وزیراعلی پنجاب کی مشیر وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس

لاہور(ویب  نیوز)وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کو ذخیرہ اندوزوں سے بچانے کیلئے پرعزم ہیں چینی کے نظام اور ترسیل کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گندم خوردنی تیل اور دالوں سمیت اشیاء ضروریہ کی سستے داموں فراہمی یقینی بنارہے ہیں ۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ   پنجاب نے کہاکہ صوبائی کابینہ نے عوام کو ریلیف دینے  کیلئے اہم فیصلے کیے ہیں جس کا فائدہ صوبے کے عوام کوپہنچے گا اور انہیں مہنگائی سے حقیقی معنوں ریلیف ملے گا۔ ان فیصلوں میں پنجاب شوگر سپلائی چین مینجمنٹ آرڈر 2021 اور دوسرا پروونیشنل اسپیکولیشن ان سینشن کموڈیٹیند آرڈیننس 2021 شامل ہیں جینی کی پیداوار ترسیل اور خریدوفروخت کے پورے نظام کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کابینہ نے تاریخ ساز اقدامات کی منظوری دی پنجاب شوگر سپلائی چین مینجمنٹ آرڈر 2021 کے تحت شوگر ملز اور ڈیلر کے گودام کی رجسٹریشن ہوگی اور صرف رجسٹر ڈیلر ہی چینی کی خریدوفروخت کرسکے گا سپلائی چین مینجمنٹ  آرڈر کے تحت شوگر مافیا سے نمٹنا ممکن ہوسکے گا اور عوام کوسستی چینی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی کوئی بھی فیکٹری ڈیلر ہول سیل ڈیلر2.5 میٹرک ٹن سے زیادہ چینی سٹور نہیںکرسکے گا اس سے زائد چینی ذخیرہ کرنے کی اجازت متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے حاصل کرنی ہوگی۔ غیر رجسٹر ڈیلر ہول سیل ڈیلر چینی کی خریدوفرخت نہیں کرسکے گا کوئی بھی شوگر مل غیر رجسٹر ڈیلر کو چینی فروخت نہیں کرسکے گا اس آرڈر کے تحت کین کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو چینی کی سپلائی کو ریگولیٹ کرنے کیلئے  با اختیار بنایا ہے اور کسی بھی بے قاعدگی پر قانون کے تحت کارروائی کرسکیں گے اس آرڈر کے تحت شوگر مل اور ہول سیل ڈیلر اپنا تمام تر ریکارڈ کین کمشنر کو دکھانے کے پابند ہوں گے ۔ پنجاب کابینہ نے پروونیشن اسپیکو لیشن اسنشیل کمانڈیٹیز آرڈیننس  2021 کی اصولی منظوری بھی دی ہے عوام کو ریلیف دینے  کیلئے اس قانون کے تحت اشیاء ضروریہ جس میں چینی، گندم اور خردنی تیل چاول دالیں وغیرہ عوام کو سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی  اورذخیرہ اندوزی کی موثر روک تھام ممکن ہوگی  اس کے تحت اشیاء ضروریہ  کے نرخوں کو سٹے بازی کے ذریعے بڑھانے کی روک تھام کی جاسکے گی اور سٹے بازی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ممکن ہوگی۔ میں یقین دلاتاہوں کہ رمضان  المبارک قریب  ہے اور ہم نے صوبے کی عوام کوذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں سے بچانا ہے جبکہ وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے کہاکہ چینی کی قیمت کبھی 70 روپے تو کبھی 100 روپے ہو جاتی تھی چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی ردوبدل  میںانہی سٹے بازوں کا عمل تھا۔ چینی کی قیمتوں  میں من مانا ردوبدل  کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تنگ کررہے ہیں۔ ایف آئی اے نے چینی کی قیمتوں پر سٹے بازی کرنے والوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی  قیادت کی تاریخ اداروں پر حملوں سے بھری پڑی ہے۔ مریم نواز اور ان کے ہمنوا کھلے عام اداروں پر چڑھائی  کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ کیا انہیں قانون کے مطابق کوئی ادارہ طلب نہیں کرسکتا؟ نیب نے وفاقی حکومت کو رینجرز تعیناتی کا کہا تھا حکومت نے رینجرز فراہم کردئیے ہیں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شوگر مافیاز کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا ہے ایسے گروہوں کا سراغ لگا کر ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے بہت سے سٹے باز ایسے ہیں جو بے نامی کھاتوں میں بھی ملوث ہیں۔