وزیراعظم عمران خان نے  کامیاب جوان پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم بڑھانے کی منظوری دے دی ۔حکومت نے  ملک بھر کے نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے ۔ نوجوانوں کو 50 لاکھ کی بجائے ڈھائی کروڑ روپے تک کی رقم ملے گی۔یہ  فیصلہ منگل کو وزیراعظم سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ, اور معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات میں کیا گیا ۔نوجوانوں کو بڑے کاروباری مواقع دینے کے لئے مزید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے رقم کی فراہمی کی زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ تک کر دی گئی ہے۔ رقم پر واجب ادا انڑسٹ ریٹ بھی 8 فیصد سے کم کرنے کا فیصلہ اور وزیراعظم کا حالات بہتر ہوتے ہی نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ پاکستان کے تمام بینکوں کو کامیاب جوان پروگرام میں شامل کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو مزید سہولت دیں تا کہ بڑے کاروبار کر سکیں۔انھوں نے ہدایت کی کہ لاک ڈاون میں نرمی آتے ہی نوجوانوان کو کاروباری میدان میں آگے لائیں۔ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ان پر مزید سرمایہ کاری کریں گے۔ ملکی معیشت کو سنبھالنے میں نوجوانوں کا کردار بھی اہم ہوگا