کراچی (ویب ڈیسک)

پی آئی اے نے ملازمین کیلئے رضاکارنہ اسکیم متعارف کر ادی ہے ۔ اس اسکیم سے 58 سال سے کم عمر تمام مستقل ملازمین اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔  رضاکارنہ سکیم  18 سال سے زائد مدت ملازمت اور 18 سال سے کم مدت ملازمت والی کیٹیگری میں تقسیم کی گئی ہے۔  اسکیم وی ایس ایس کمپنسیشن، جمع شدہ چھٹیاں، گریجوٹی،  پراوڈنٹ فنڈ، میڈیکل اور 65 سال تک کی پینشن کی یک مشت ادائیگیوں پر مشتمل ہوگا۔ دلچسپی رکھنے والے ملازمین درخواستیں 22 دسمبر تک خصوصی طور پر قائم ڈیسک پر وی ایس ایس کوآرڈینیٹرز کو جمع کراسکیں گے۔  اسکیم سے استفادہ کرنے والے ملازمین 31 دسمبر 2020 تک پی آئی اے سے علیحدگی حاصل کرلیں گے۔  ترجمان کے مطابق  پیکج کے تحت یک مشت ادائیگی کا چیک 31 جنوری 2021 تک ادا کردئیے جائیں گے۔ سکیم کے ذریعے کثیر تعداد میں ملازمین باعزت اور فائدے مند طریقے سے اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کر پائیں گے۔