کراچی (ویب ڈیسک)  کراچی کی احتساب عدالت میں غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں مفرور ملزم سابق وفاقی وزیر بابر غوری کیخلاف نیب نے اشتہاری قرار دینے کی رپورٹ پیش کر دی۔ نیب رپورٹ کے مطابق بابرغوری کیخلاف جائیداد کی ضبطگی کے حوالے سے کارروائی جاری ہے۔ ان کے خلاف بلوچستان اور پنجاب کے کچھ اضلاع سے رپورٹ نہیں مل سکی۔ ریفرنس میں ایم پی اے جاویدحنیف، روف اختر فاروقی اور دیگر ملزمان گرفتار ہیں۔ ریفرنس میں نامزد ملزم سابق وفاقی وزیر بابر غوری مفرور ہیں۔

نیب آرڈننس میں ترمیم سے متعلق ملزمان کے وکلا کی درخواست پر گواہ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔