ایس ای 100انڈیکس مزید247.16 پوائنٹس کی کمی سے 45808.36پوائنٹس کی سطح پرآ گیا

کراچی (ویب ڈیسک)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی مندی کا تسلسل جاری رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے مزید247.16 پوائنٹس کی کمی سے 45808.36پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کے دبائو کے باعث 57.28فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیںکمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو39کروڑ77لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت60.64 فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوٹریڈنگ کے آغازمیں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سیمنافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں خریداری کے باعث تیزی رہی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس46364پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںسینیٹ الیکشن اور اپوزیشن لانگ مارچ کے حوالے سے سیاسی لحاظ سے غیر یقینی ملکی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباو بڑھ گیا جس کے سبب مندی چھاگئی اوردوران ٹریڈنگ انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے45727پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیامندی کا رجحا ن آخر تک غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس247.16 پوائنٹس کی کمی سے 45808.36پوائنٹس پر بند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس117.51پوائنٹس کی کمی سے 19104.50پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 151.98پوائنٹس کی کمی سے 31552.69پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر405کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 157کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ232میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت82کھرب81ارب25کروڑ73لاکھ روپے سے گھٹ کر82کھرب41ارب48کروڑ73لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت39.90روپے کے اضافے سے 639.90روپے اورسن ریز ٹیکسٹائیل39.57روپے کے اضافے سے 600روپے ہوگئی جب کہ کے ایس بی پمپس 28.50روپے کی کمی سے 351.50روپے او رسیپ ہائر فائبرکے حصص28روپے کی کمی سے 900روپے ہوگئی ۔