کراچی(صباح نیوز)

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کو کاروبار کا آغاز شدید مندی سے ہوا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 32ہزار کی نفسیاتی حدگرگئی اور انڈیکس1ہزارپوائنٹس کی کمی سے31032.99پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ79.88 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب56ارب66کروڑ60لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 21.09فیصدکم رہا ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ہیسکول پٹرو ل ،میپل لیف،پایونیئر سیمنٹ ،پاک الیکٹران ،ٹی آر جی پاکستان،کے الیکٹر ک ،ڈی جی خان سیمنٹ ،یونٹی فوڈز،بینک آف پنجاب اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے ۔ کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاون میں اضافے کے پیش نظرگزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث مارکیٹ میں مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس32ہزار اور31ہزار کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا اور انڈیکس 30927پوائنٹس کی نچلی سطح پرآگیا بعد میں 31ہزار کی حد تو بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس1000.22پوائنٹس کی کمی سے31032.99پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس بھی 480.95پوائنٹس کی کمی سے13724.25پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس587.21پوائنٹس کی کمی سے22108.25پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر338کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے47کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ270کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب56ارب66کروڑ60لاکھ روپے کی کمی سے58کھرب 98ارب 43کروڑ2لاکھ روپے ہوگئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے جمعہ کو کاروباری حجم 15کروڑ38لاکھ75ہزار شیئرز رہا جو جمعہ کے مقابلے میں2کروڑ68لاکھ10ہزار شیئرززائد ہے ۔گزشتہ روزقیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے سیپ ہائر فائبر کے حصص کی قیمت 45.41روپے کے اضافے سے 681روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت43.81روپے اضافے سے 641روپے ہوگئی جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے نیسلے پاکستان کے حصص قیمت426.50روپے کمی سے6163.50روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت44روپے کمی سے1515روپے ہوگئی ۔