کراچی(ویب ڈیسک)

پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے مزید 490پوائنٹس کے اضافے سے 40292.81پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ 67.66فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 88ارب60کروڑ51لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت43.94 زائد رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی نظر آئی جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس40ہزار ,40100،40200اور 40300کی نفسیاتی حدوں کو عبور کرتے ہوئے 40340پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاںپرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث40300کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس490.22پوائنٹس کے اضافے سے40292.82پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 210.51پوائنٹس کے اضافے سے17439.80پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 335.39پوائنٹس کے اضافے سے28266.28پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 402کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 278کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 104میں کمی اور 20میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت73کھرب78ارب90کروڑ30لاکھ روپے سے بڑھ کر74کھرب67ارب50کروڑ81لاکھ روپے ہوگئی ۔۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے رفحان میظ کے شیئرز200روپے کے اضافے سے 8200روپے ہوگئی اورکولگیٹ پامولو179.99روپے کے اضافے سے 2579.98روپے ہوگئی جبکہ فلپ موریس 45روپے اوراسماعیل انڈسٹریز18.99روپے کی کمی سے باترتیب 1610روپے اور 301.01روپے ہوگئی ۔