کراچی کی فضا شدید آلودہ، حدنگاہ انتہائی کم

کراچی میں آلودہ ذرات کی مقدار 188 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات

کراچی(ویب  نیوز)کراچی کی فضا ء شدید آلودہ ہو گئی،حدنگاہ انتہائی کم ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں ہر سو کہر چھائی ہوئی ہے، آلودگی اور کہر کی وجہ سے حدِ نگاہ محدود ہو کر رہ گئی ۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے فضائی اعتبار سے آلودہ ترین شہروں میں کراچی7 ویں نمبر پر ہے، کراچی میں آلودہ ذرات کی مقدار 188 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ۔ ایئر کوالٹی انڈیکس نے کہا کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور 208 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کرغزستان کا شہر بشکیک پہلے اور بھارتی شہر دہلی دوسرے نمبر پر ہے۔