کراچی (ویب ڈیسک)

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں90پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید156.90روپے سے گھٹ کر156روپے اور قیمت فروخت157روپے سے گھٹ کر156.25روپے پر آ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں زیر تبصر ہ مدت میں ڈالر 85پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید156.90روپے سے کم ہو کر156روپے اور قیمت فروخت157.10روپے سے کم ہو کر156.25روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے یورو کی قدر میں 1.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید186روپے سے کم ہو کر184.50روپے اور قیمت فروخت 187.50روپے سے کم ہو کر186روپے پر آ گئی اسی طرح 2روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 217روپے گھٹ کر215روپے اور قیمت فروخت219روپے سے گھٹ کر 217روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر5پیسے اور برطانوی پونڈ 1روپے سستا ہو گیا تاہم یورو کی قدر میں استحکام رہا ۔