تنازع کشمیر کا حل کشمیریوں  کی   امنگوں کے مطابق ضروری ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ
کشمیر سمیت خطے کے عوام دیرپا امن کا حق رکھتے ہیں
ہائبرڈ جنگ کے چیلنجز میں مزید چوکنا اور تیار رہنے کی ضرورت ہے
آرمی چیف کا لاہور گریژن کے دورے کے دوران افسران سے خطاب

لاہور(ویب  نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے حل کے لیے پر عزم ہیں۔ تنازع کشمیر کا حل کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق ضروری ہے،کشمیر سمیت خطے کے عوام دیرپا امن کا حق رکھتے ہیں۔وہ لاہور گریژن کے دورے کے دوران افسران سے خطاب کررہے تھے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گریژن کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبد العزیز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور، داخلی اور خارجی صورتحال پر اظہار خیال کیا اور گریژن کے افسران سے خطاب کیا جبکہ خطے میں دیرپا امن سے متعلق پاکستانی وژن پر روشنی ڈالی۔ آرمی چیف نے مشرقی سرحد اور کشمیر کی صورتحال پر بھی بات کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سمیت خطے کے عوام دیرپا امن کا حق رکھتے ہیں۔ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے حل کے لیے پر عزم ہیں۔ تنازع کشمیر کا حل کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق ضروری ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ جنگ کے چیلنجز میں مزید چوکنا اور تیار رہنے کی ضرورت ہے۔