کوروناوائرس’ ملک میں مزید32 جاں بحق،2664نئے کیسز رپورٹ
کل اموات 13508 ہوگئیں،1805مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
انتقال کرنے والوںکی شرح2.2فیصد،صحتیاب مریضوں کی شرح.94.3فیصد تک پہنچ چکی ہے

اسلام آباد (ویب  نیوز)پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید32 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد13508تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے2664نئے کیسز سامنے آئے ہیںجس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ5ہزار200تک پہنچ گئی ہے۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے5 لاکھ70 ہزار571 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد21121تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1805 تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوار کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح.94.3فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1275مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ پنجاب کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبا ر سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے  جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناووائرس کے کل صحت با ہونے والے مریضوں اور کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں پہلے نمبرہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 3143تک پہنچ گئی ہے۔ صوبہ پنجاب میں کورواناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد  9963،  صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد4052صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 3058،صوبہ بلوچستان136،آزاد جموں وکشمیر768جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1رہ گئی ہے جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ 52ہزار 674 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ69ہزار752،خیبر پختونخوا70514،اسلام آباد44043، بلوچستان 18868، آزاد جموں وکشمیر9864جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4856تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 47710 پہنچ گئی ہے،خیبر پختونخوا میں75725، سندھ میں 2 لاکھ61ہزار179، پنجاب میں ایک لاکھ 85ہزار468، بلوچستان میں19206، آزاد جموں و کشمیر میں10952اور گلگت بلتستان میں4960فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں5753افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4453، خیبر پختونخوا میں2153، اسلام آباد میں524، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں202اور آزاد جموں و کشمیر میں320فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے94لاکھ85 ہزار702ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے40564نئے ٹیسٹ کئے گئے۔