کورونا ‘ بھر میں مزید43افراد جاںبحق ،1927نئے کیسز رپورٹ

اموات 11247تک پہنچ گئیں،2283مریضوں کیحالت تشویشناک ہے،این سی اوسی

اسلام آباد (ویب  نیوز) مہلک عالمی وباکوروناوائرس کے باعث پاکستان  بھرمیں مزید 43مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد11247تک پہنچ گئی  ۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 1927نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 818 تک پہنچ گئی۔اب تک ملک میں کورونا4 لاکھ 84 ہزار508 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 35063تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد2283 تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ہفتہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح91.3فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1737مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3222تک پہنچ گئی۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد18197،صوبہ پنجاب11401،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد1632،صوبہ بلوچستان288،آزاد جموں وکشمیر291جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد32رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ17ہزار863مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ36ہزار987،خیبر پختونخوا59897،اسلام آباد38534،بلوچستان18235،آزاد جموں وکشمیر8227جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4765تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد40 ہزار639تک پہنچ گئی،صوبہ خیبر پختونخوا میں64945،صوبہ سندھ2 لاکھ 39ہزار935، صوبہ پنجاب1 لاکھ 52 ہزار925، صوبہ بلوچستان18 ہزار 715، آزاد جموں وکشمیر میں 8 ہزار 770 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں4537 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3575 خیبر پختونخوا میں1826، اسلام آباد463، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 192 اور آزاد جموںو کشمیر میں 252 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 76لاکھ دو ہزار380ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 40403نئے ٹیسٹ کئے گئے۔ پاکستان میں کوروناوائرس کے پہلے50ہزار کیسز 86دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی ۔