اسلام آباد (صباح نیوز)

وزیر اعظم نے ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کردی ۔

کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس رجسڑیشن میں مزید 5 روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا وقت 15 اپریل تک بڑھا دیا گیا، وزیراعظم نے  نوجوانوں کے نام خصوصی پیغام جاری کردیا کیا ہے۔

کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس میں اب تک ساڑھے 8 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم نے  نوجوانوں کے لیے ویڈیو پیغام ریکارڈ کر وایا۔ وزیراعظم نے طبی شعبے سے وابستہ نوجوانوں سے ٹائیگر فورس میں شمولیت کی درخواست کر دی ہے ۔ وزیراعظم نے لاکھوں نوجوانون کی جانب سے پروگرام میں شمولیت پر اظہار تشکرکیا ہے۔

وزیراعظم نے  مزید نوجوانوں سے کورونا ٹائیگرز فورس کا حصہ بننے کی اپیل کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت زیادہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کی ضرورت ہے۔ طبی شعبہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان زیادہ تعداد میں رجسٹریشن کروائیں۔