اسلام آباد (ویب ڈیسک)

کورونا وائرس سے 45 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 863 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 14 ہزار 338 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 417 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 47 ہزار 953، سندھ میں 2 لاکھ 31 ہزار 953، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 719، بلوچستان میں 18 ہزار 515، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 749 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 567 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 72 لاکھ 84 ہزار 9 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 359 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 69 ہزار 306 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 294 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 45 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 863 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 370، سندھ میں 3 ہزار 755، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 762، اسلام آباد میں 449، بلوچستان میں 189، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 237 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔