انتقال کرنے والوں کی شرح2.2فیصد ، صحتیاب مریضوں کی شرح 93.3فیصد تک پہنچ چکی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید 47 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد12380تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے958نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ64ہزار824تک پہنچ گئی ہے۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے5 لاکھ  27 ہزار61 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد25383تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1648 تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے منگل کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 93.3فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشت 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1040مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 2091تک پہنچ گئی ہے۔ صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد13936،صوبہ پنجاب7287،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد1458،صوبہ بلوچستان89،آزاد جموں وکشمیر491جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد31رہ گئی ہے جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ35ہزار854 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ52ہزار325،خیبر پختونخوا65794،اسلام آباد40865، بلوچستان 18658،آزاد جموں وکشمیر8758جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4808تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د42808تک پہنچ گئی ہے،خیبر پختونخوا میں69885، سندھ میں 2لاکھ54ہزار16، پنجاب میں ایک لاکھ 64 ہزار696، بلوچستان میں18946، آزاد جموں و کشمیر میں9532اور گلگت بلتستان میں4941 فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں5084افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4226، خیبر پختونخوا میں2000، اسلام آباد میں486، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد جموں و کشمیر میں283فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 84لاکھ98 ہزار22ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے31905نئے ٹیسٹ کئے گئے۔