اسلام آباد(صباح نیوز)

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 65افراد دم تو ڑ گئے اور جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد2ہزار 67ہو گئی،جبکہ 4728نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدمتاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1لاکھ 3ہزار 671 ہو گئی ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4ہزار 728نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 65افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 34ہزار 355مریض صحتیاب ہو گئے۔ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 38ہزار 903کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 38ہزار 108، خیبرپختونخوا میں 13ہزار 487، بلوچستان میں 6ہزار 516، اسلام آباد میں 5ہزار 329، آزادکشمیر میں 396اور گلگت بلتستان میں 932کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 715افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 650، خیبر پختونخوا میں 575، اسلام آباد میں 52، گلگت بلتستان میں 13، بلوچستان میں 54اور آزاد کشمیر میں 8افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران 38ہزار 108ٹیسٹ کیے گئے گئے جبکہ مجموعی طور پر 7لاکھ پانچ ہزار 833ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔