file photo

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

کورونا مزید 4 افراد کی جان لے گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 264 نئے مریض سامنے آئے ہیں، ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 801 رہ گئی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 21 ہزار 434 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 801 رہ گئی ہے جبکہ کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 636 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے 2 لاکھ 80 ہزار 547 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 288 ہے۔

این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں 96 ہزار 741، سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 268 کیسز، خیبرپختونخوا 36 ہزار 17، بلوچستان میں 12 ہزار 842 کیس سامنے آئے جبکہ اسلام آباد 15 ہزار 611، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 863 کیسز، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 294 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں 26 لاکھ 3 ہزار 129 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔