file photo

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 400 ہوگئی۔ مہلک وائرس مزید 54 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 763 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 209 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 91 ہزار 423، سندھ میں ایک لاکھ 15 ہزار 883، خیبر پختونخوا میں 32 ہزار 898، بلوچستان میں 11 ہزار 523، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 918، اسلام آباد میں 14 ہزار 766 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 989 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 18 لاکھ 21 ہزار 296 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 6 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 19 ہزار 783 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 316 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 54 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 763 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 105، سندھ میں 2 ہزار 96، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 169، اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 46 اور آزاد کشمیر میں 49 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔