کورونا وائرس’دنیا بھرمیں 2229456 ہلاک

 امریکہ میں اموات450381 ، بھارت میں 154312ہو گئیں

نیویارک،نئی دہلی ، ماسکو ، میڈرڈ(ویب  نیوز)مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2229456 ہوگئیںجبکہ مصدقہ کیسز 10 کروڑ 31لاکھ 35ہزارسے تجاوزکرگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 450381 ، کیسز2کروڑ66 لاکھ 55ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاںہلاکتیں154312ہو گئیں ،کیسز 1کروڑ7لاکھ47ہزار سے زائد ہو گئے ۔برازیل میںاموات 223971ہو گئیں جبکہ کیسز91لاکھ76ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں 72697افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کیسز 38لاکھ32ہزار تک پہنچ گئے ۔برطانیہ میں ہلاکتیں105571ہو گئیں ، کیسز37لاکھ96ہزار سے بڑھ گئیں۔فرانس میں 75862افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ،متاثرین کی تعداد31لاکھ77ہزار سے زائد ہو گئی۔سپین میں اموات 58319ہو گئیں ،کیسز28لاکھ30ہزار سے بڑھ گئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں88279ہو گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد25لاکھ41ہزار سے تجاوز کر گئی۔ دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 47 لاکھ 58 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2کروڑ 61 لاکھ 43 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔