کورونا وائرس’دنیا بھر میں ہلاکتیں278471ہو گئیں
کیسز10کروڑ49لاکھ4ہزارسے متجاوز،7 کروڑ 66 لاکھ 32 ہزار مریض شفایاب

نیویارک،نئی دہلی ، ماسکو، میڈرڈ(ویب  نیوز)مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2278471ہو گئیں ،مصدقہ کیسز10کروڑ49لاکھ4ہزار سے زائد ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں461930 ،کیسز2کروڑ71لاکھ50ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاںہلاکتیں154742ہو گئیں ،کیسز1کروڑ7لاکھ91ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں 74684افراد لقمہ اجل بن گئے ، کیسز39لاکھ1ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل میں ہلاکتیں227563ہو گئیں ،متاثرین کی تعداد93لاکھ39ہزار سے تک پہنچ گئی۔برطانیہ میں اموات 109335ہو گئیں،کیسز38لاکھ71ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میں ہلاکتیں77595ہو گئیں ،کیسز32لاکھ51ہزار سے بڑھ گئے ۔سپین میں اموات60370ہو گئیں ،کیسز29لاکھ13ہزار سے بڑھ گئے ۔اٹلی میںہلاکتیں89820ہو گئیں ،کیسزکی تعداد25لاکھ83ہزار سے بڑھ گئی ۔دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 66 لاکھ 32 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2کروڑ 58 لاکھ 49ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے۔