کیسز11کروڑ46لاکھ86ہزار سے متجاوز،9 کروڑ 2 لاکھ سے42 ہزار افراد شفایاب

نیویارک ، نئی دہلی ،ماسکو،میڈرڈ (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2543285ہو گئیں ،کیسز11کروڑ46لاکھ86ہزار سے تجاوز کر گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کوروناسے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پرجہاں ہلاکتیں 525776 ، کیسز2کروڑ92لاکھ55ہزارسے بڑھ گئے۔

بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں157195ہو گئیں اور کیسز1کروڑ11لاکھ سے زائد ہو گئے ۔ روس میں 86122افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد42لاکھ46ہزار تک پہنچ گئی۔

برازیل میں اموات255018ہو گئیں ،کیسز1کروڑ5لاکھ51ہزار ہو گئے ۔برطانیہ میںہلاکتیں122849ہو گئیں ،کیسز1لاکھ22ہزار849تک پہنچ گئے۔ فرانس میں86454افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ 37لاکھ55ہزار سے بڑھ گئے ۔سپین میں اموات69142ہو گئیں ،کیسز31لاکھ88ہزار 553ہو گئے۔

اٹلی میں ہلاکتیں97699ہو گئیں،متاثرین کی تعداد29لاکھ25ہزار تک پہنچ گئی ۔ دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 2 لاکھ سے42 ہزار زائد  اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ سے زائد ہے۔