نیویارک،نئی دہلی ،ماسکو ،میڈرڈ (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2682183ہو گئیں ،کیسز12کروڑ12لاکھ31ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں 549367ہو گئیں ،کیسز3کروڑ1لاکھ92ہزار سے زائد ہو گئے ۔برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاںہلاکتیں282400ہو گئیں ،کیسز1کروڑ1لاکھ9ہزار سے ہو گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں159079ہو گئیں ،کیسز1کروڑ14لاکھ38ہزار سے زائد ہو گئے ۔روس میں92937افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد44لاکھ تک پہنچ گئی۔برطانیہ میںہلاکتیں125690ہو گئیں ،کیسز42لاکھ8ہزار تک پہنچ گئے ۔فرانس میں 91170افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد41لاکھ8ہزار سے بڑھ گئی۔اٹلی میںہلاکتیں103000ہو گئیں اور کیسز32لاکھ58ہزارسے بڑھ گئے۔سپین میںہلاکتیں72565ہو گئیں ،کیسز32لاکھ سے بڑھ گئے۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ77لاکھ 84ہزار سے زائد اور 2 کروڑ7لاکھ 64 ہزار سے زائدفعال کیسز ہیں۔