اموات 13166تک پہنچ گئیں،1714نئے کیسزرپورٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید38 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد13166تک پہنچ گئی ۔گذشتہ24گھنٹوںکے دوران ملک میں کوروناوائرس کے1714نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ88ہزار728تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ہفتہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں کوروناوائرس کے5 لاکھ58 ہزار210 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد17352تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1545 تک پہنچ گئی ۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح.94.8فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1441مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2305تک پہنچ گئی ۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد6170،صوبہ پنجاب5943،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد2104،صوبہ بلوچستان115،آزاد جموں وکشمیر718جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد4رہ گئی ہے جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ48ہزار811 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ64ہزار487،خیبر پختونخوا69106،اسلام آباد42726،بلوچستان18791،آزاد جموں وکشمیر9437جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4852تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د45329تک پہنچ گئی ہے،خیبر پختونخوا میں73515، سندھ میں 2 لاکھ59ہزار392، پنجاب میں ایک لاکھ 75ہزار964، بلوچستان میں19106، آزاد جموں و کشمیر میں10464اور گلگت بلتستان میں4958فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں5534افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4411، خیبر پختونخوا میں2104، اسلام آباد میں506، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد جموں و کشمیر میں309فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے91لاکھ73 ہزار593ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے38200نئے ٹیسٹ کئے گئے۔