کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید57افراد جاں بحق

اموات 14215تک پہنچ گئیں،4767نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (ویب  نیوز) مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث پاکستان  بھر میں مزید57 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد14215تک پہنچ گئی ۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے4767نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ54ہزار591تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوار کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں کوروناوائرس کے5 لاکھ95 ہزار929 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد44447تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد3043 تک پہنچ گئی۔کوروناوائرس کی تیسری لہر آنے کے بعد پاکستان میں کوروناوائرس کے نئے  رپورٹ ہونے والے کیسز اور فعال کیسز کی تعدادتیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ صرف صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد20ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنیوالے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ شفایاب ہونے والے مریضوں کی شرح91   فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2647مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ پنجاب کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبا ر سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک بھر میں دوسرے  نمبرپر آگیا ۔ اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8120تک پہنچ گئی ۔ کوروناووائرس کے کل صحت یاب ہونے والے مریضوں اور کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں پہلے نمبرہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد22392تک پہنچ گئی، صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد4445صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد7856،صوبہ بلوچستان263،آزاد جموں وکشمیر1334جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد37رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ55ہزار671 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب1 لاکھ84ہزار297،خیبر پختونخوا74470،اسلام آباد46915،بلوچستان19028،آزاد جموں وکشمیر10689جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4859تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 55594 تک پہنچ گئی،خیبر پختونخوا میں84609، سندھ میں 2 لاکھ64ہزار606، پنجاب میں دو لاکھ12 ہزار918، بلوچستان میں19497، آزاد جموں و کشمیر میں12367اور گلگت بلتستان میں4999فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں6229افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4491، خیبر پختونخوا میں2283، اسلام آباد میں559، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں206اور آزاد جموں و کشمیر میں344فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے ایک کروڑ66ہزار726ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے45656نئے ٹیسٹ کئے گئے۔ZS

#/S