file photo

اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وباء کوروناوائرس سے ملک بھر میں مزید82 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں اب تک کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 9474تک پہنچ گئی، کوروناوائرس کے مزید1704 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 4لاکھ 60 ہزار 672تک پہنچ گئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)کی جانب سے منگل کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 4لاکھ 10ہزار 937مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں،اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے2398 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اس وقت ملک میںکوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد40261تک پہنچ گئی، اس وقت صوبہ سندھ ملک میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحتیاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پرہے۔ جبکہ کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پرہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں تیسرے نمبر پرہے۔ ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد جبکہ شفایاب ہونے والے مریضوں کی شرح89فیصد تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ پنجاب میں میں کوروناوائرس کے 3 ہزار 638 مریض انتقال کر چکے ہیں، صوبہ سندھ میں 3 ہزار 333،صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 546، اسلام آباد میں 391، گلگت بلتستان میں 99،صوبہ بلوچستان میں 179 اور آزاد جموں وکشمیر میں 206افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسزکی تعداد 36 ہزار 257تک پہنچ گئی، خیبر پختونخوا میں 55ہزار 183، سندھ میں 2لاکھ 4 ہزار 840، پنجاب میں ایک لاکھ 31 ہزار 933، بلوچستان میں 17 ہزار 926، آزادجموں وکشمیرمیں 8 ہزار 2 اور گلگت بلتستان میں 4ہزار 827افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ملک بھر میں اب تک 63 لاکھ 70 ہزار 707 افراد کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 34ہزار 594نئے ٹیسٹ کئے گئے۔این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میںکوروناوائرس کے ایک لاکھ 81ہزار602مریض مکمل طور پر شفایاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں اب تک کوروناوائرس کے ایک لاکھ 20ہزار110مریض مکمل طور پر شفایاب ہو چکے ہیں، صوبہ خیبر پختونخوا میں اب تک کوروناوائرس کے 49445مریض مکمل طور پر شفایاب ہو چکے ہیں، اسلام آباد میں اب تک کوروناوائرس کے 30761مریض مکمل طور پرشفایاب ہو چکے ہیں، بلوچستان میں اب تک کوروناوائرس کے 17408مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، آزاد جموں وکشمیر میں اب تک کوروناوائرس کے 6975مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک کوروناوائرس کے4636مریض مکمل طور پر شفایاب ہو چکے ہیں۔  ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 6.61فیصد ہو گئی ۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 6.78فیصد ہوگئی ،کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 13.01فیصد، راولپنڈی میں 5.74، آزاد جموں کشمیر 8.25، بلوچستان میں 4.78، گلگت بلتستان میں 1.07، اسلام آباد 3.5 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 3.8، خیبرپختونخوا 6.41، سندھ 7.91، لاہور 9.49، پشاور 6.36، میرپور میں 8.47اور مظفرآباد 7.69 فیصد ہے۔