کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید89افراد چل بسے

اموات کی تعداد 8487تک پہنچ گئی ،2885نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ملک بھر میں مہلک عالمی وباء کوروناوئرس کے مزید 89مریض انتقا ل کر گئے جس کے بعداموات کی تعداد 8487تک پہنچ گئی  ۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے ہونے والی اموات پاکستان میں گذشتہ پانچ  ماہ کے دوران  ایک دن ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے منگل کے روز کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 2885نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد چار لاکھ 23ہزار179تک پہنچ چکی گئی۔ اب تک پاکستان میں کوروناوائرس کے تین لاکھ 70ہزار474مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت پاکستان میںکوروناوائرس کے 2486مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک میںکوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ تعداد55354تک پہنچ گئی۔  اب تک پاکستان میں کوروناوائرس کے 58لاکھ27ہزار852ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 33,610ٹیسٹ کئے گئے۔صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز،صحتیاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس سے  انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے صوبہ پنجا ب ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ صوبہ پنجاب میں اب تک کوروناوئرس کے 3  ہزار 218مریض انتقال کر چکے ہیں،صوبہ سندھ میں 3 ہزار 60،صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 419، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 341،صوبہ بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 98  جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 182 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اسلام آباد میں کوروناوائر کے کل  کیسزکی تعداد 32 ہزار 816تک پہنچ گئی، خیبر پختونخوا میں 49 ہزار 676، سندھ میں 1 لاکھ 84 ہزار 486، پنجاب میں ایک لاکھ 23 ہزار 762، بلوچستان میں 17 ہزار 466، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 356 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 732 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔اب تک صوبہ سندھ میںکوروناوائرس کے1 لاکھ 60ہزار933مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں،صوبہ پنجاب1 لاکھ 11ہزار610،خیبرپختونخوا44289،اسلام آباد 26603،بلوچستان16805،آزاد جموں وکشمیر 5752جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک کوروناوائرس کے 4482مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 10.83 فیصد، بلوچستان میں 11.62، گلگت بلتستان میں 2.68، اسلام آباد 6.16، خیبر پختونخوا 11.29 اور  سندھ میں 11.47  فیصد تک ہوگئی ۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.42 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.47، راولپنڈی میں 11.26 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 16.2، کوئٹہ میں 6.19 اور میرپور میں کیسز کی شرح 22 فیصد تک آگئی۔