کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید20افراد جاں بحق
اموات13863تک پہنچ گئیں،3669نئے کیسزرپورٹ

اسلام آباد (ویب  نیوز)مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث پاکستان  بھر میں مزید20 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد13863تک پہنچ گئی  ۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے3669نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ30ہزار471تک پہنچ گئی  ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب  سے پیر  کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کوروناوائرس کے5 لاکھ83 ہزار538 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد33070تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد2423 تک پہنچ گئی ۔کوروناوائرس کی تیسری لہر آنے کے بعد پاکستان میں کوروناوائرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز اور فعال کیسز کی تعدادتیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح92.6فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1686مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ پنجاب کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبا ر سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک بھر میں دوسرے نمبرپر آگیا۔ اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 5905تک پہنچ گئی ۔ کوروناووائرس کے کل صحت یاب ہونے والے مریضوں اور کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں پہلے نمبرہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد15360تک پہنچ گئی،  صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5081صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 5500،صوبہ بلوچستان198،آزاد جموں وکشمیر1013جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد13رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے2 لاکھ53ہزار730 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ77ہزار698،خیبر پختونخوا72322،اسلام آباد45636،بلوچستان18941،آزاد جموں وکشمیر10355جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4856تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 52086 تک پہنچ گئی،خیبر پختونخوا میں80037، سندھ میں 2 لاکھ63ہزار290، پنجاب میں 1 لاکھ 99ہزار40، بلوچستان میں19342، آزاد جموں و کشمیر میں11704اور گلگت بلتستان میں4972فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں5982افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4479، خیبر پختونخوا میں2215، اسلام آباد میں545، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں203اور آزاد جموں و کشمیر میں336فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے98لاکھ17 ہزار491ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے43498نئے ٹیسٹ کئے گئے۔