کورونا وائرس ، دنیا بھر میں ہلاکتیں2336303ہو گئیں

کیسز10کروڑ70لاکھ6ہزار سے متجاوز ،7 کروڑ 88 لاکھ 50 ہزار مریض شفایاب

نیویارک،نئی دہلی ،ماسکو ،میڈرڈ(ویب  نیوز)مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میںہلاکتیں2336303ہو گئیں ،مصدقہ کیسز10کروڑ70لاکھ6ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کوروناوائرس سے متاثرہ علاقوںمیں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں476405ہو گئیں ،کیسز2کروڑ77لاکھ سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں155195ہوگئیں ،کیسز1کروڑ8لاکھ47ہزار سے زائد ہو گئے ۔روس میں 77068افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد39لاکھ83ہزار تک پہنچ گئی۔برازیل میںہلاکتیں232248ہو گئیں ،کیسز95لاکھ50ہزار سے تجاوز کر گئے ۔برطانیہ میں ہلاکتیں112798ہوگئیں ،کیسز39لاکھ59ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میں اموات 79423ہوگئیں جبکہ کیسز33لاکھ41ہزار سے بڑھ گئے ۔سپین میںاموات62295ہو گئیں ،کیسز29لاکھ89ہزاتک پہنچ گئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں 91580ہو گئیں،کیسز26لاکھ44ہزار سے تجاوز کر گئے ۔دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 88 لاکھ 50 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 56 لاکھ 72 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔