کورونا وائرس ، دنیا بھر میں ہلاکتیں2065672 ہو گئیں

 مصدقہ کیسز9کروڑ66لاکھ24ہزارسے متجاوز،6 کروڑ 92 لاکھ 73 ہزار مریض شفایاب

امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ، ہلاکتیں411486 ، بھارت دوسرے نمبر پر، اموات152754ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی ،ماسکو ،انقرہ(صباح نیوز)مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2065672 ہو گئیں ، کیسز9کروڑ66لاکھ24ہزارسے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں411486ہو گئیں ،کیسز2کروڑ48لاکھ6ہزار سے زائد ہو گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاںہلاکتیں152754ہوگئیں ،کیسز1کروڑ59لاکھ6ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں66623افراد لقمہ اجل بن گئے ،متاثرین کی تعداد36لاکھ12ہزار سے تجاوز کرگئی ۔برازیل میں 211511افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسز کی تعداد85لاکھ75سے زائد ہو گئی ۔برطانیہ میںہلاکتیں91000ہوگئیں متاثرہ افراد کی تعداد34لاکھ66ہزار سے بڑھ گئی۔فرانس میں ہلاکتیں71342جبکہ کیسز29لاکھ38ہزار سے زائد ہو گئے ۔ترکی میںاموات 24328جبکہ کیسز23لاکھ99ہزار 781تک پہنچ گئے ۔اٹلی میں اموات 83157ہو گئیں اور کیسز24لاکھ598ہو گئے ۔دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 92 لاکھ 73 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 52 لاکھ 85 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔