کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید 68افراد جاں بحق ، تعداد 4619ہو گئی

مزید 3378کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد2 لاکھ 25 ہزار 283  ہو گئی

2450افراد کی حالت60 تشویشناک، ایک لاکھ 25 ہزار 95  افراد صحتیاب ،گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار  ٹیسٹ کیے گئے

سندھ میں کیسز 90721،پنجاب 80297،خیبرپختوتخوا27506،بلوچستان10717،اسلام آباد13292 اورآزاد کشمیر 1160 ہو چکے

اسلام آباد (صباح نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 68افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4619ہو گئی ،3378نئے کیسز رپورٹ ہوئے  جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 225283ہوگئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 68افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی تعداد 4 ہزار 619 ہو گئی جبکہ مزید 3378کیسز رپورٹ ہونے سے مجموعی تعداد2 لاکھ 25 ہزار 283 ہو گئی،2460افراد کی حالت تشویشناک ہے ، ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 25ہزار 95 ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹے دوران ریکارڈ 11 ہزار 469 افراد صحتیاب ہوئے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 50 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 13 لاکھ 72ہزار 825 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 90 ہزار 721 ہو گئی جبکہ پنجاب میں 80 ہزار 297 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں 27 ہزار 506، بلوچستان میں 10 ہزار 717، اسلام آباد میں 13 ہزار 292، آزاد جموں و کشمیر ایک ہزار 160 اور گلگت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 536 ہو گئی ۔کورونا وائرس کے باعث آزاد جموں و کشمیر میں33، بلوچستان122،گلگت28، اسلام آباد129، خیبرپختونخوا983، پنجاب1819 اور سندھ میں 1437افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔mk/nsr

#/S