اسلام آباد (ویب ڈیسک)

 3499 نئے کیسز رپورٹ ،اموات 8205تک پہنچ گئی، 2469مریضوں کی حالت تشویشناک

ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث مزید 39  مریض جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 8205تک پہنچ گئی جبکہ 3499 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کوروناوائرس کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 810 ہوگئی۔ان تک پاکستان میں ملک بھرمیں کورونا کے 3 لاکھ 46 ہزار951 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے 2469مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جمعرات کے روز ملک میں کو روناوائرس  کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد گذشتہ چار ماہ سے زائد عرصہ میں ایک روز میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے زیادہ ہے۔اس وقت ملک میں کورو ناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد جبکہ شفایاب ہونے والے مریضوں کی شرح 85.3فیصد تک پہنچ گئی ۔ گذشتہ24گھنٹوںکے دوران کوروناوائرس کے 1486مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ پاکستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور یہ تعداد نصف سنچری عبور کر گئی۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد51654تک پہنچ گئی۔ صوبہ سندھ کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، شفایاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پرہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پرہے۔ کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پرہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں تیسرے نمبر پرہے، اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5876تک پہنچ گئی ۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 20454،صوبہ پنجاب19000،صوبہ خیبر پختونخوا4130صوبہ بلوچستان 552،آزادجموں وکشمیر1458اورگلگت بلتستان میں کوروناوائر س کے فعال کیسز کی تعداد 184ہے جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ ملک بھر میں اب تک کوروناوائرس کے 56لاکھ 27ہزار 539افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 42ہزار 904نئے ٹیسٹ کئے گئے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجابمیں ہوئی ہیں جہاں 3ہزار91افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار968، خیبر پختونخوا ایک ہزار 378، اسلام آباد 329، گلگت بلتستان 97، بلوچستان 169 اور آزاد کشمیر میں 173 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کل رپورٹ ہونے والے کورونا کیسزکی تعداد31 ہزار165تک پہنچ گئی، خیبرپختونخوا47 ہزار919، سندھ میں ایک لاکھ 77 ہزار 625، پنجاب ایک لاکھ 21 ہزار83، بلوچستان 17 ہزار268، آزاد کشمیر 7 ہزار67 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 683 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے ایک لاکھ 54ہزار203مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 98992، خیبرپختونخوا میں42,411،اسلام آباد میں24960 بلوچستان میں16547،آزاد جموں و کشمیر میں5436جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک کوروناوائرس کے 4402مریض مکمل طور پر شفایاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح2.02 فیصد ہوگئی ۔ کورونا سے جاں بحق 76 فیصد افراد کی عمریں 50 سال سے زائد ہیں۔کورونا سے جاں بحق 72 فیصد کورونا مریض دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔ کورونا سے جاں بحق افراد میں سے 91 فیصد کا انتقال ہسپتالوں میں ہوا۔ ہسپتالوں میں کورونا کے زیر علاج 58 فیصد مریضوں وینٹی لیٹرز پر ہیں۔میرپور میں سب سے زیادہ 27.75 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے۔ مظفر آباد23.44، حیدر آباد 18.21،آزادکشمیر 21.3، پنجاب4.84، سندھ14.04، بلوچستان11.95، اسلام آباد6.62، خیبرپختونخوا5.57، گلگت بلتستان3.43،لاہور6.19، راولپنڈی4.83، فیصل آباد3.14، کراچی 17.95، پشاور18.09،سوات 5.81، ایبٹ آباد6.22 ، کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح 9.09 فیصد ہے۔پاکستان میں70 فیصد نئے کیسز5 بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور راولپنڈی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔