file photo

 کورونا وائرس ، پاکستان  بھر میں مزید 21 افراد دم توڑ گئے ،اموات 6035 تک پہنچ گئیں

مزید 727نئے کیسز سامنے آنے پر  متاثرہ افراد کی تعداد 281863ہو  گئی ،809مریضوں کی حالت تشویشناک ،256058 صحت یاب

پنجاب 93847،سندھ 122373،خیبرپختونخوا34359،بلوچستان11793،اسلام آباد15141،آزاد کشمیر میں 2116کیسز ہو گئے

  اسلام آباد(ویب ڈیسک )ملک بھر میں  کورونا وائرس سے 21 افراد دم توڑ گئے جبکہ اموات 6035 تک پہنچ گئیں جبکہ مزید 727نئے کیسز سامنے آنے پر  متاثرہ افراد کی تعداد

281863ہو گئی۔این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  15 ہزارکورنا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 727 افراد شکاراور21 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں

جاں بحق افراد کی تعداد 6035 تک پہنچ گئی  ،809مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،256058 افراد صحت یاب ہوگئے ۔ اسلام آباد، بلوچستان، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں  کوئی

مریض جاں بحق نہیں ہوا۔این سی اوسی کے مطابق گلگت بلتستان میں 2234، آزاد کشمیرمیں 2116 مریض،  پنجاب میں 93 ہزار 847 اورخیبرپختونخوا میں 34 ہزار359، اسلام آباد 15 ہزار

141، بلوچستان میں 11 ہزار793 جب کہ سندھ ایک لاکھ 22 ہزار 373 مریضوں کیساتھ سر فہرست ہے۔ اب تک 2 لاکھ 56 ہزار 58 مریض کورنا کوشکست دے چکے ہیں۔mk/ah

#/S