۳کورونا وائرس مزید 40افراد جاں بحق،اموات 5426ہو گئیں

مزید 2145نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 2لاکھ 57ہزار914 ہو گئی،172810مریض صحتیاب

سندھ 108913،پنجاب 88539،خیبر پختونخوا 31217،بلوچستان 11322، اوراسلام آباد میں 14402 کیسز ہو گئے

اسلام آباد(صباح نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 40افراد جاں بحق ہو گئے، مجموعی طور پر اموات 5ہزار426 ہو گئیں اور مزید 2145نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 2لاکھ 57ہزار914 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث مزید 40افراد جاں بحق ہو گئے، مجموعی طور پر اموات 5ہزار426 ہو گئیں اور مزید 2145نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 2لاکھ 57ہزار914 ہو گئی ۔سندھ میں کورونا کے یک لاکھ 8 ہزار 913 کیسزرپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 88 ہزار539، خیبرپختونخوا31 ہزار 217،بلوچستان11 ہزار322، اسلام آباد14 ہزار402، آزادکشمیرایک ہزار 771 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 750 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ پنجاب میں 2ہزار43مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں ایک ہزار 863، خیبرپختونخوا ایک ہزار114، اسلام آباد155، بلوچستان127، آزادکشمیر46 اورگلگت بلتستان میں 38 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 24 ہزار 262 ٹیسٹ کیے گئے اور تاحال ملک میں مجموعی طور پر16لاکھ 52 ہزار 183 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ پاکستان کے 733 ہسپتا لوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں۔ اس وقت3 ہزار321 کورونا مریض ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ملک بھر میں کورونامریضو ں کیلئے ایک ہزار825 وینٹی لیٹرزہیں، اور اس وقت 330 کورونامریض وینٹی لیٹرزپرہیں۔ملک بھر میں کوروناکے ایکٹو کیسزکی تعداد73 ہزار 751 ہے اور ایک لاکھ72ہزار810 افراد شفایاب ہوچکے ہیں،1942مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 11 ہزار 62 ٹیسٹ کیے گئے۔ پنجاب میں 7ہزار 493، خیبرپختونخوا ایک ہزار 875، اسلام آباد2 ہزار710، بلوچستان499، آزادکشمیر494 اور گلگت بلتستان میں 131 ٹیسٹ کیے گئے۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں، 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ mk/ah