file photo

کورونا وائرس ‘پاکستان  بھر میں مزید14 افراد جاں بحق ، اموات 6068ہو گئیں

842نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 283487 ہوگئی

2لاکھ 59 ہزار 604 مریض صحتیاب ہوچکے جبکہ 801 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

پنجاب 94223،سندھ 123246،خیبرپختونخوا34539،بلوچستان 11835،اسلام آباد میں 15214کیسز ہو گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ملک بھر میںکورونا وائرس نے مزید 14افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 68 ہوگئی،842نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد  283487ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 94 ہزار 223، سندھ میں ایک لاکھ 23 ہزار 246، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 539، بلوچستان میں 11 ہزار 835، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 301، اسلام آباد میں 15 ہزار 214 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 129 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 3 ہزار 699 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 366نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 59 ہزار 604 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 801 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 68 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 166، سندھ میں 2 ہزار 259، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 222، اسلام آباد میں 171، بلوچستان میں 137، گلگت بلتستان میں 55اور آزاد کشمیر میں 58مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔