اسلام آباد(صباح نیوز)

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ایک ہزار 197 افراد کی اموات ہوچکی ہے جبکہ 57 ہزار 705 افراد متاثر ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کوروناکے 18 ہزار 314 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں تعداد 22 ہزار 491 تک پہنچ گئی ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں 20 ہزار 654، خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 80، بلوچستان میں 3 ہزار 468، اسلام آباد میں ایک ہزار 728، گلگت بلتستان میں 630 اور آزاد کشمیر میں 211 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں 408 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 369، پنجاب میں 352، اسلام آباد میں 17، گلگت بلتستان میں 8، بلوچستان میں 41 اور آزاد کشمیر میں 2 شخص کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 ہزار 705  ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر چارلاکھ  60 ہزار 692 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ ایک ہزار اموات ہونے میں 85 دن لگے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے