اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک بھر میں کورونا وبا نے ایک روز میں 75 افراد کی جان لے لی ہے اس طرح اب ملک میں اس وائرس سے مصدقہ جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 32 ہزار 945 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح اس مرض کی تشخیص کے لیے کئے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 90 لاکھ 55 ہزار 69 ہوگئی ہے۔

ملک بھر سے مزید ایک ہزار 388 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس طرح اس وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 83 ہزار916 ہو گئی ہے۔ سندھ 2 لاکھ 58 ہزار679، پنجاب میں ایک لاکھ 73 ہزار395، خیبر پختونخوا 72 ہزار801، بلوچستان 19 ہزار76، اسلام آباد میں 44 ہزار 690، آزاد کشمیر 10 ہزار 319 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 75 افراد جاں بحق ہوگئے، اس طرح اس وبا سے جاں بھق ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 13 ہزار 103 ہوگئی ہے۔ کورونا سے سب سے زیادہ جانی نقصان پنجاب میں ہوا ہے جہاں 5 ہزار441 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ میں 4 ہزار 372، خیبر پختونخوا 2 ہزار 91، اسلام آباد میں 501، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 306 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 6 ہزار 849 افراد صحت یاب ہوئے، اس طرح ملک میں اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 225 ہو گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 16 ہزار 648 ہے، جن میں سے ایک ہزار 561 کی حالت تشویشناک ہے۔