کورونا کے بڑھتے کیسسز کے  پیش نظر پارلیمان میں تمام سرگرمیاں معطل

 قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر کو تین دن کے لیے بند کردیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )کورونا وائرس کے بڑھتے کیسسز کے  پیش نظر پارلیمان  میں  تمام سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلا کو روکنے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر کو تین دن کے لیے بند کردیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے منگل کو نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ،پبلک اکاؤنٹس اور خصوصی کمیٹیوں کے 9 نومبر تک ہونے والے اجلاس منسوخ کر دیے گئے ۔ دفاتر کو 6 نومبر 2020 تک بند رکھا جائے گا۔  سی ڈی اے کو جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈسانفیکٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔ عملہ کو کورونا وائرس کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانے کی ہدایات بھی کی گئی ہے ۔