کورونا کے دوران زیر حراست کشمیری قیادت کی صحت پر گہری تشویش ہے،پاکستان

بھارت کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی رکھے گئے ہیں کچھ گرفتار کشمیری رہنماؤں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے

پاکستان فلسطینیوں پر مظالم کی مذمت جبکہ کورونا کے دوران بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی کرتا ہے،ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد(ویب  نیوز)پاکستان کو کورونا کے دوران زیر حراست کشمیری قیادت کی صحت پر گہری تشویش ہے۔بھارت سے کشمیری رہنماؤں کی جلد رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ حفیظ شیخ کے مطابق بھارت کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی رکھے گئے ہیں کچھ گرفتار کشمیری رہنماؤں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔بھارت نے گرفتار کشمیری رہنماؤں کو میڈیکل سہولت نہیں دی۔بھارت سے کشمیری رہنماؤں کی جلد رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔بھارت کو کورونا سے نمٹنے میں مدد کی پیشکش کی۔پاکستان فلسطینیوں پر مظالم کی مذمت کرتا ہے پاکستان کورونا کے دوران بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔بھارت کو وینٹی لیٹرز اور طبی سامان کی فراہمی کی پیشکش کرتے ہیں۔