اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ اپنے عوام کو کورونا کے باعث معاشی بحران کے جھٹکوں سے بچائیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزارت خزانہ کا اضافہ چارج دینے کے لیے وزیراعظم کا اعتماد ان کے لیے اعزاز ہے ، 2018 کے بعد سے ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے اور اس استحکام کو مزید آگے بڑھائیں گے، معیشت کو مستحکم اور آگے بڑھانے کا کام جاری رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں محنت اور دیانتداری کے ساتھ نیا پاکستان بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا بھرمیں سپلائی چین متاثر اور غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،کوشش ہے کہ اپنے عوام کو کورونا کے باعث معاشی بحران کے جھٹکوں سے بچائیں۔