کویت (ویب ڈیسک)

عرب میڈیا کے مطابق کویت کے شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے کہ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح طبیعت کی خرابی کے باعث 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کویتی امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کو گزشتہ سال سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا اور وہ پچھلے سال اکتوبر میں بھی کویت کے اسپتال میں زیرعلاج تھے تاہم طبیعت میں بہتری آنے کے بعد انہوں نے ایک بار پھر سے حکومتی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں لیکن رواں سال پھر سے ان کی طبیعت ناساز ہوئی، وہ جولائی میں علاج کی غرض سے امریکا بھی گئے تھے جہاں ان کی سرجری ہوئی تھی۔

واضح رہے شیخ صباح الاحمد الصباح 2006 سے کویت کے امیر ہیں اور وہ شروع سے ہی امریکا کے اتحادی رہے ہیں اور کویتی امیر شیخ صباح الاحمد نے اپنی صحتیابی تک تمام تر ذمہ داریاں اپنے ولی عہد کو سونپی تھیں۔