Pakistan and India flag together realtions textile cloth fabric texture

کھوئی رٹہ سیکٹرپربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائر نگ و گولہ باری ، کئی مویشی ہلاک

بھارتی فوج نے کھڈ مٹھی دھڑہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا،مکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا

 پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا ، بھارتی گنیں خاموش کرا دیں

سیری (ویب  نیوز)بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا، آئے روز لائن آف کنٹرول پر سول آباد ی کو نشانہ بنانے لگا لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری سے کئی مویشی ہلاک اورگھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا ،پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے کر بھارتی گنوں کے منہ بند کر دیئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے نواحی گائوں کھڈ مٹھی دھڑہ میں بھارتی بزدل فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے کئی مویشی ہلاک ہوئے اور مکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا، پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیئے ہوئے ان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی گنوں کے منہ بند ہو گئے ۔