کے ٹو مہم جوئی: رسی ٹوٹنے کی وجہ سے کوہ پیما برفانی شگاف میں گر کر ہلاک

اسکردو(ویب  نیوز) کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران لاپتہ کوہ پیما کی لاش نکال لی گئی۔بلغاریہ کا کوہ پیما برفانی شگاف میں گرکر ہلاک ہوا۔  کوہ پیما رسی ٹوٹ جانیکے باعث کیمپ 3پر حادثے کاشکار ہواتھا۔ہلاک کوہ پیما کی لاش ہیلی کاپٹرکی ذریعے اسکردو روانہ کردی گئی ہے۔دنیاکی دوسری بلند چوٹی کے ٹو کو سرکرنیکی مہم جوئی کے دران بلغاریہ کیکوہ پیما کی رسی ٹوٹ گئی تھی اور وہ برفانی شگاف میں گر کر ہلاک ہوگیا تھا۔خیال رہے کہ کے ٹو کی سرمائی مہم جوئی کے فیصلہ کن مرحلے میں علی سدپارہ، ساجد سدپارہ اور جون سنوری بوٹل نیک پر پہنچ گئے ہیں۔17 غیر ملکی کوہ پیما واپس بیس کیمپ روانہ ہوگئے ہیں اور کیمپ تھری سیواپسی پر ہی بلغاریہ سیتعلق رکھنیوالا ایک کوہ پیما رسی ٹوٹنے کی وجہ سے برفانی شگاف میں گرکر ہلاک ہوا۔