مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک)

گذشتہ دوہفتوںمیں فلسطینیوں کی 69 املاک مسمار کی گئیں ۔ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انساںی حقوق کے مرکز ”اوچا”کی طرف سے جاری کردہ پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی 69 املاک مسمار کیں یا انہیں قبضے میں لیا گیا، 19 جنوری سے یکم فروری کے دوران اسرائیلی حکام کی طرف سے القدس اور غرب اردن میں فلسطینیوں کی 69 املاک مسمار کیں یا انہیں قبضے میں لیا گیا۔ ان مکانات اور املاک کی مسماری کے نتیجے میں 80 فلسطینی براہ راست اور 600 بالواسطہ طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ شہریوں کی سب سے زیادہ تعداد سیکٹر ‘سی’ سے تعلق رکھتی ہے جب کہ غرب اردن کی 45 املاک مسمار کی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور 25 زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے دو ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کے خلاف 159 کارروائیاں کیں جن میں 177 فلسطینیوںکو حراست میں لیا گیا۔