کراچی :یتیم طالبہ کی جیت، عدالت کی نادرا کو لڑکی کا ب فارم جاری کرنے کی ہدایت

یتیم بچی کے ایڈمٹ کارڈ کیلیے ب فارم کیوں ضروری ہے؟ سندھ ہائی کورٹ کا استفسار۔شناخت کیلئے ضروری ہے۔وکیل بورڈ آفس

کراچی(صباح نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے نادرا کو یتیم لڑکی کا ب فارم دس دن میں جاری کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ تعلیم کے حصول کیلیے پرعزم بے سہارا لڑکی کا سہارا بن گیا، عدالت نے نادرا کو بن ماں باپ کے بچی کا ب فارم بنانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے لڑکی کو خالہ کے شناختی کارڈ پر دس چن میں بے فارم جاری کرنے ہدایت کی، وکیل نادرا کا کہنا ہے کہ عدالت حکم دے تو ب فارم بنانے کیلیے تیار ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ یتیم بچی کے ایڈمٹ کارڈ کیلیے ب فارم کیوں ضروری ہے؟ جس پر وکیل بورڈ آفس نے بتایا کہ بچے کی شناخت کیلیے ب فارم ضروری ہے۔بچی نے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نادرا نے والدین کے بغیر ب فارم جاری کرنے سے انکار کیا تھا۔