ہمارے فنکار دیدہ دلیری سے جھوٹ بول رہے ہیں،شہباز گل

 فنکار اور ادیب  معاشرے میں اخلاقیات کو پروان چڑھاتے ہیں ، اخلاقی اقدار کے باغبان ہوتے ہیں

مسجد کی بے توقیری کسی صورت قبول نہیں،مسجد اللہ کا گھر ہے اس کااحترام ہم پر فرض ہے

مسجد فوٹو شوٹ کیلئے نہیں بلکہ اللہ کی عبادت اور سماجی بہبود کے کاموں کے لیے استعمال ہونی چاہئے،ٹویت

لاہور (ویب ڈیسک ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مسجد وزیر خان میں میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے معاملے پر کہا ہے کہ ہمارے فنکار دیدہ دلیری سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کراتے ہوئے صبا قمر اور بلال سعید کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا اور یہ محترمہ صبا قمر فرما رہی ہیں کہ مسجد میں صرف نکاح کا سین شوٹ کیا تھا۔ فنکار اور ادیب  معاشرے میں اخلاقیات کو پروان چڑھاتے ہیں۔ وہ اخلاقی اقدار کے باغبان ہوتے ہیں۔ ہمارے تو چند فنکاربھی دیدہ دلیری سے جھوٹ بولتے ہے۔مسجد کی بے توقیری کسی صورت قبول نہیں۔ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہامسجد وزیرخان لاہور میں پچھلے سالوں سے شادیوں کے فوٹو شوٹ سے بات شروع ہو کر اب میوزک ویڈیوز تک جا پہنچی ہے، مسجد اللہ کا گھر ہے اس کااحترام ہم پر فرض ہے،مسجد فوٹو شوٹ کے لئے  نہیں بلکہ اللہ کی عبادت اور سماجی بہبود کے کاموں کے لیے استعمال ہونی چاہئے ۔

مسجد وزیر خان لاہور میں ایک رقاصہ اور ایک بھانڈ کے مل کر خانہ خدا میں ناچ گانے کی شوٹنگ کی ویڈیو وائرل ہے۔یہ اللہ کے گھر کی سخت بے حرمتی ، توہین اور تقدس کی پامالی ہے۔تمام زمہ داروں پر توہینِ مقدسات کی دفعات کے تحت مقدمات قائم کر کے فوری گرفتاریاں کی جائیں۔تمام مسلمان آواز اٹھائیں مسجدوں کے تقدس کو پامال ہونے سے روکا جاۓ یہ دوسری ویڈیو بادشاہی مسجد لاہور کی ہے جس میں غیر مسّلم مسجد کے تقدس کا احترام کرتے ہوے جبکے پاکستانی لڑکیاں بے ہودہ لباس اور بغیر دپٹے کے مسجد کا تقدس پامال کرتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں

ہماری قوم اگر مغرب کے کلچر کو اگر اتنا ھی پسند کرنے لگی  ہے تو کم سے کم مسجدوں کو تو بخس دو خدارا اپنے فحش کلچر کو ٹک ٹاک سے یونیورسٹیوں اور کالجز وغیرہ میں تو عام کر چکے ہو خدا کے گھر کا تو احترام کرو حکومت وقت سے ہمارا مطالبہ ہے بادشاہی مسجد سمیت تمام ایسی مساجد کے تقدس کے لیے سخت قانون سازی کی جاۓ وہاں آنے والوں کے لیے قوانین بنائے جائیں جس سے مسجد کے تقدس کی پامالی نا ہو کم سے کم مسجد میں تو بے حیائی سے باز رہیں

#/S