اسلام آباد

صدر مملکت ممنون حسین نے توانائی، تیل و گیس کے شعبہ میں یمن کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے ایل این جی کی درآمد کے لئے دونوں ممالک کے درمیان انتظامات کو جلد حتمی شکل دینے کی صدر مملکت کی یمن کے وزیر برائے صنعت و تجارت ڈاکٹر سعد الدین علی سالم طالب کے ساتھ ملاقاتضرورت پر زور دیا ہے۔

منگل کو یہاں ایوان صدر میں یمن کے وزیر برائے صنعت و تجارت ڈاکٹر سعد الدین علی سالم طالب کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یمن سے ایل این جی کی جلد درآمد سے پاکستان کو توانائی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ ہو گا۔ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مشترکہ وارتی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لئے یمنی وزیر اور ان کے وفد کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر نے توقع ظاہر کی کہ ان کے اس دورے سے دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یمن کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں اضافے تعاون کے ذریعے دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافے کے لئے دونوں ممالک کی طرف سے مربوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کے متعلق صدر نے کہا کہ حکومت توانائی کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کو پورا کرنے کے لئے بجلی اور توانائی کے شعبوں میں مراعاتی پیکج پیش کر رہی ہے۔

ڈاکٹر سعد الدین علی سالم طالب نے کہا کہ یمن پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور وہ دوطرفہ تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اپنے وفد کی اچھی مہمان نوازی پر صدر مملکت اور حکومت سے اظہار تشکر کیا۔